اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

ایبٹ آباد،تحصیل ناظم حویلیاں کی گاڑی پر فائرنگ ،گاڑی میں 8 زندہ جل گئے

ایبٹ آباد(بیورو رپورٹ) پی ٹی آئی کے تحصیل ناظم حویلیاں عاطف منصف خان کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا جس کے نتیجے میں گاڑی میں آٹھ افراد جھلس گئے اور گاڑی مکمل جل گئی۔

پولیس زرائع اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ راکٹ سے کیا تھا جس کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق ہوئے ہیں پی ٹی آئی تحصیل چئیرمین حویلیاں عاطف منصف خان پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ گاڑی میں موجود آٹھ افراد جل گئے ہیں پولیس زرائع نے عاطف منصف خان کی گاڑی میں موجودگی کی تصدیق کی ہے۔

تحصیل چیئرمین حویلیاں عاطف منصف خان پر قاتلانہ حملہ خاندانی دشمنی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے عاطف منصف خان سمیت دیگر نو افراد بھی بری طرح جھلس گئے ہیں۔ اور دو افراد زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

عاطف خان پر حملہ ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں کے علاقے لنگرہ کے مقام پر کیا گیا ہےعاطف منصف خان پر حملہ کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئیں ہیں۔ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ جبکہ زخمی اور مقتولین کی لاشیں ایبٹ آباد کمپلیکس منتقل کر دی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button