اہم خبریںتازہ ترین

تحصیل حویلیاں میں چیئرمین کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کو 3 ہزار ووٹوں سے شکست

ایبٹ آباد(اے ون نیوز) ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں میں تحصیل چیئرمین کیلئے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے امیدوارکو شکست ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں کے تمام 134 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار عزیر شیر خان 21 ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ۔

پی ٹی آئی کے افتخار خان 18 ہزار 521 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے ملک طلحہ کو 14 ہزار 892 ووٹ ملے ۔

واضح رہے کہ یہ نشست تحصیل چیئرمین عاطف منصف خان کے قتل کے بعد خالی ہوئی تھی۔عاطف منصف خان آزاد حیثیت سےچیئرمین حویلیاں منتخب ہوئے تھے بعد میں انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button