اہم خبریںتازہ ترین

خیبر پختونخوا میں میں پھانسی اور عمر قید کے قیدیوں نے میٹرک کر لیا

پشاور(اے ون نیوز)خیبر پختونخوا میں عمر قید اور پھانسی کی سزا پانے والے قیدیوں نے بھی میٹرک امتحان پاس کرلیا۔

پشاور سینٹرل جیل میں عمر قید اور پھانسی کے 12 قیدیوں نے میٹرک کا امتحان پاس کرلیا، اس کے علاوہ سنگین جرائم کے 60 قیدیوں نے بھی نویں اور دسویں کے امتحان پاس کرلیے۔

پاس ہونے والے قیدیوں کو ڈی ایم سی کی فراہمی آئندہ ہفتے کردی جائے گی جبکہ جیل میں کئی قیدی میٹرک امتحان میں فیل بھی ہوگئے ہیں۔

جیل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق کامیاب قیدیوں کی سزا میں ایک سال رعایت دی جائے گی، جبکہ پاس طلبہ کو انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button