اہم خبریںتازہ تریندنیا

بھارتی پنجاب اسمبلی کا کرتارپور راہداری فوری کھولنے کا مطالبہ

چندی گڑھ (اے ون نیوز) بھارتی پنجاب اسمبلی نے کرتارپور راہداری فوری کھولنے کا مطالبہ کر دیا۔

کے ایم ایس کے مطابق بھارتی پنجاب اسمبلی نے کرتارپور راہداری فوری کھولنے کے مطالبے پر متفقہ قرارداد منظور کر لی، قرارداد وزیر تعلیم ہرجوت سنگھ بینس نے پیش کی۔

بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے بھی کرتارپور راہداری کھولنے کی قرارداد کی بھر پور حمایت کی ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ مرکزی حکومت کرتارپور راہداری دوبارہ کھولنے کیلئے فوری اقدامات کرے، مرکزی حکومت زائرین کیلئے بلا تعطل رسائی یقینی بنائے، کرتارپور راہداری مذہبی ہم آہنگی اور مشترکہ ورثے کی علامت ہے۔

کے ایم ایس کے مطابق سکھ یاتریوں کی سہولت کیلئے کرتارپور راہداری کھولنے اور سفری ضوابط آسان بنانے پر زور دیا گیا ہے، بھارت نے پہلگام واقعے کے بعد 7 مئی 2025 سے کرتارپور راہداری کو بند کر رکھا ہے

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت قومی سلامتی کے نام پر سیاسی کھیل کھیل رہی ہے، مودی حکومت مقدس ترین سکھ مذہبی مقام تک رسائی روک کر بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہی ہے،سکھ برادری کے مذہبی جذبات ، ان کے مقدس عقائد اور احساسات کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button