فیصل آباد(اے ون نیوز)فیصل آباد میں24 روز قبل 3 سال کے بچے کے اغوا اور قتل کے واقعے کا ڈراپ سین ہوگیا۔
پولیس کے مطابق بچے کے چچا نے ہی بھتیجے کو اغوا کیا اور قتل کرکے گٹر میں پھینک دیا، واردات کے بعد ملزم بھتیجے کے اغوا کے مقدمہ کا مدعی بن کربچے کی تلاش میں ساتھ رہا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شک ہونے پرملزم کو شامل تفتیش کیا تو اس دوران ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا۔
ملزم نے پولیس کو بتایا کہ عامل نے کہا تھا کہ خاندان کےکسی بچے کی قربانی دوتو تمہارے بچے نہیں مریں گے۔
پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور عامل کی تلاش بھی کی جا رہی ہے۔