نئی دہلی (اے ون نیوز)افغان کرکٹر راشد خان کا ورلڈکپ میچز کی فیس زلزلہ متاثرین کو عطیہ کرنے کااعلان.
افغانستان میں ہولناک زلزلےپر افغان ٹیم کے کھلاڑیوں کا افسوس کا اظہار،راشد خان نے زلزلے میں جاں بحق ہونےوالے خاندانوں سے اظہار تعزیت.
راشدخان نے کہاافغانستان میں زلزلےسےہونےوالی تباہی کی افسوسناک خبر کاعلم ہوا،میں اپنے ورلڈکپ میچز کی تمام فیس زلزلہ متاثرین کو عطیہ کروں گا.
بہت جلد زلزلہ متاثرین کے امدادی فنڈ کے مہم کا اجرابھی کریں گے، مہم میں اُ ن افراد سے مدد کی اپیل کریں گےجومشکل کے اس وقت میں سپورٹ کرسکیں.