اہم خبریںتازہ تریندنیا

قطر میں جاسوسی کاالزام ،بھارتی بحریہ کے 8سابق اہلکاروں کو سزائے موت

دوحہ (اے ون نیوز)قطر کی عدالت نے جاسوسی کا الزام ثابت ہونے پر بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں کو موت کی سزاسنا دی۔

تفصیلات کےمطابق بھارتی جاسوس ایک سال سے زیادہ عرصے سے زیر حراست تھے۔بھارتی وزارت خارجہ نے سزاؤں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا کو قطر کی جانب سے آٹھ انڈین ملازمین کو سزائے موت سنانے پر گہرا صدمہ پہنچا ہے۔

بھارتی بحریہ کے سابق اہلکاروں کو 2022 میں قطر کے خلاف اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے پر جیل بھیجا گیا بھارتی ایجنسیاں جاسوس اہلکاروں کو مسلسل مدد فرہم کرتی رہیں ،جاسوس اہلکار داہرا گلوبل ٹیکنالوجی میں چھوٹی آبدوزیں بنانے جیسے ایک حساس نوعیت کے منصوبے پر کام کررہے تھے،بھارتی جاسوس فوجی اہلکاروں میں کیپٹن نوتیج سنگھ گل،برندرہ کمار ورما، سورابھ وشست،کمانڈر امت نگپال، پریندو تواری، سگناکر پکالا سنجیو گپتا اور ملاح راجیش شامل ہیں۔ان کی ضمانت کی درخواستیں متعدد بار مسترد کی گئیں اور قطری حکام نے ان کی حراست میں توسیع کی۔

جاسوسی کے الزامات ثابت ہونے پرقطر کی عدالت نے آج الدہرہ کمپنی کے 8 ہندوستانی ملازمین کے معاملے میں فیصلہ سنایا ہے۔ قطری اور ہندوستانی حکام نے کبھی ان افراد کے خلاف الزامات کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ جنہیں طویل عرصے تک قید تنہائی میں رکھا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button