
اسلام آباد (اے ون نیوز) وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔
اوگرا کی جانب سے 12 اگست کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفیکشن جاری کردیاجس کے مطابق پیٹرول 94 پیسے فی لیٹر سستا جبکہ ڈیزل 54 پیسے فی لیٹر مہنگاکردیا گیا۔
پیٹرول کی قیمت 324 روپے98 پیسے فی لیٹرجبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 382روپے 79 پیسے فی لیٹر مقررکی گئی۔ قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔




