اہم خبریںپنجابتازہ ترین

عبداللہ طاہرقتل کیس:ہنی ٹریپ میں ملوث ٹک ٹاکر سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے

لاہور(اے ون نیوز)پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کے قتل کیس میں ہنی ٹریپ کے ذریعے قتل کی مبینہ منصوبہ بندی سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کیس میں ملوث ٹک ٹاکرکا نام لاریب ہے،جو سیالکوٹ کی رہائشی تھی،پولیس کا کہنا ہےکہ لاریب کی شادی عبداللہ طاہر کو قتل کرنے والے شوٹرز گینگ کے سرغنہ سے ہوئی تھی،تاہم خلع کے بعد اس نے دوسری شادی کرلی۔

پولیس کےمطابق دوسرے شوہر سےعلیٰحدگی کےبعد لاریب نےدوبارہ شوٹرزگینگ کے سرغنہ سے رابطہ کیا، جس نے اسے عبداللہ طاہرکو ہنی ٹریپ کرنےکا ٹاسک دیا،لاریب نےعبداللہ طاہرکی تصاویر بھی شیئر کیں تاہم مقتول کی جانب سے جواب نہ ملنے پر منصوبہ تبدیل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق لاریب کو مقتول کے ڈرائیور کو ہنی ٹریپ کرنے کا دوسرا ٹاسک دیا گیا، جس کے ذریعے مبینہ طور پر قتل کی منصوبہ بندی مکمل کی گئی۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ عبداللہ طاہر کے قتل کی ڈیل 20 کروڑ روپے سے زائد میں ہوئی،ٹک ٹاکر کے شوٹرز گینگ کے سرغنہ سے تعلق کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button