اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

شیخوپورہ سے سیر کےلئے اسلام آبادجانےوالے بچوں کی بس کھائی میں جا گری

اسلام آباد(اے ون نیوز) شاہدرہ پکنک پوائنٹ کے قریب سکول کے بچوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک لڑکی جاں بحق جبکہ 19 بچے اور دو اساتذہ زخمی ہوگئے

اسلام آباد پولیس کے مطابق شاہدرہ پکنک پوائنٹ کے قریب سکول کے بچوں کی گاڑی کھائی میں جاگری جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیںاسلام آباد میں شاہدرہ کے مقام پر بچوں کی سکول بس کو حادثہ پیش آیا جس میں 20 سے زائدزخمی ہوگئے پولیس کے مطابق حادثے میں ایک لڑکی جاں بحق جبکہ 19 بچے اور دو ٹیچر زخمی ہوگئے جنہیں پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

شیخوپورہ میں واقع مقامی اوریگن سکول کے بچے سیروتفریح کے لیے اسلام آباد آئے ہوئے تھے ذرائع کے مطابق جاں بحق لڑکی کی شناخت ہانیہ کے نام سے کرلی گئی، اس کی عمر 22 سال ہے، پولی کلینک لائے گئے زخمیوں میں دو بچیاں اور تین بچے شامل ہیں۔

زخمی بچوں کی عمریں 9 سے 12 سال تک ہیں، بارہ سالہ بچے مہصم کی حالت تشویشناک ہے جسے بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کر دیا گیا 12 سالہ زخمی مہصم کی کمر کی ہڈی ٹوٹی ہے چند زخمیوں کی شناخت کرلی گئی جس میں 9 سالہ حریت فاطمہ، 12 سالہ نور فاطمہ، 9 سالہ ابوبکر، 12 سالہ فیضان جمیل بھی شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button