بھارتی کرکٹ بورڈ نے کے ایل راہول کو ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے۔
بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ روہت شرما اور ویرات کوہلی نے وائٹ بال کرکٹ سے وقفہ لینے کی درخواست دی تھی جبکہ محمد شامی کا اس وقت علاج جاری ہے اور انکی دستیابی فٹنس سے مشروط ہوگی، بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق دورہ جنوبی افریقا کیلئے کے ایل راہول کو ون ڈے اور سوریا کمار یادیو کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
بھارت کے دورہ جنوبی افریقا کا آغاز 10 دسمبر کو ڈربن میں ٹی 20 انٹرنیشنل سے ہوگا۔ دورے کے دوران تین ٹی ٹوئنٹی، تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔