اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتجارت

بجلی کی قیمت میں ایک روپے 42 پیسے فی یونٹ اضافہ

اسلام آباد (اے ون نیوز) عوام ایک بار پھر تیار ہو جائیں، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

بجلی فی یونٹ ایک روپے 42 پیسے مہنگی ہوگئی، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نیپرا نے بجلی مہنگی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فروری کی ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، قیمتوں میں اضافے سے متعلق رقم اپریل کے بجلی بلوں میں صارفین سے وصول کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 62 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی تھی، جس پر نیپرا نے سماعت مکمل کرنے کے بعد 1 روپے 42 پیسے اضافے کی منظوری دی۔

واضح رہے اِس سے قبل جنوری میں فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں 1.63 روپے فی یونٹ اضافہ ہوا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button