اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اسلام آباد میں حالات کشیدہ، ہمارے 3 ورکرز کو گولیاں لگی ہیں،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

اسلام آباد (اے ون نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات کیلئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور عمران خان کی بہنیں اسلام آباد کی چونگی نمبر 26 پر موجود ہیں۔

انہوں نے کارکنوں کے ہمراہ دھرنا دیا ہوا ہے ۔ پولیس نے راستے بند کیے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے وہ اڈیالہ نہیں پہنچ سکے تاہم اس کے ساتھ ہی اسلام آباد کے شہری بڑی تعداد میں ٹریفک میں پھنسے ہوئے ہیں۔

پولیس نے کارکنوں کو آگے بڑھنے سے روکا ہوا ہے۔ ایسی ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن میں الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ پولیس کی طرف سے کارکنوں پر ربڑ کی گولیاں چلائی ہیں۔

پی ٹی آئی کے کچھ کارکنوں کے زخمی ہونے کی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہیں ربڑ کی گولیاں لگی ہیں تاہم ان دعووں کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی۔ اس ساری کشمکش کے دوران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اپنی گاڑی کی چھت پر چڑھے ہوئے نظر آئے۔

انہوں نے گاڑی کی چھت پر کھڑے ہو کر کارکنوں سے خطاب بھی کیا اور انہیں پر امن رہنے کی تلقین کی۔ سہیل آفریدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ علیمہ خان کو گرفتار کر کے لے گئے تھے وہ واپس آ چکی ہیں۔ ہمارے 3 کارکنان کو گولیاں لگی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button