اہم خبریںپاکستانتازہ ترینکشمیر

راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے افراد کی پولیس بکتربندپرفائرنگ، 30 سے زائد گولیاں ماری گئیں

راولاکوٹ(اے ون نیوز)راولاکوٹ میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں نے پولیس بکتربند پر فائرنگ کی۔

ذرائع کے مطابق راولاکوٹ کی عیدگاہ میں پولیس بکتربند پر 30 سےزائد گولیاں ماری گئیں۔ پولیس بکتر بند پر گولیوں کے نشان بھی واضح ہیں۔

ذرائع نے بتایاکہ کالعدم ایکشن کمیٹی کےسرغنہ کی ایک آڈیو میں شرپسندی کی دھمکی دی گئی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں آزاد کشمیر حکومت نے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دیا تھا اور 3 روز قبل ہی کالعدم تنظیم کے معاہدےکی خلاف ورزی کےبعد پہلے سےختم مقدمات دوبارہ بحال کردیے گئے تھے۔

آزادکشمیر حکومت کے محکمہ قانون و انصاف کے نوٹیفکیشن کے مطابق احتجاجی مظاہروں پر واپس لی گئی 177 ایف آئی آرز بحال کردی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button