اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

شارجہ سے کراچی آنے والا کارگو طیارہ خلیج میں لاپتہ

کراچی (اے ون نیوز) شارجہ سے کراچی آنے والا کارگو طیارہ مغرب میں 155 ناٹیکل میل دور خلیج میں ریڈار سے لاپتہ ہوگیا۔

کے ٹو ایئرویز کا کارگو طیارہ شارجہ سے کراچی آرہا تھا اور کراچی سے تقریباً 300 کلومیٹر دور خلیج میں لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ طیارے نے دوران پرواز نیویگیشن مسئلے کی اطلاع دی تھی، پائلٹ نے اے ٹی سی سے ہیڈنگ کی درخواست کی، جس پر طیارے کو موجودہ سمت برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی۔

ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ طیارہ اچانک دائیں جانب مڑا اور تیزی سے بلندی کھونے لگا، طیارے کی نیچے آنے کی رفتار تقریباً 15 ہزار فٹ فی منٹ ریکارڈ ہوئی اور اے ٹی سی کی متعدد کالز کے باوجود طیارے سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

مزید بتایا کہ کراچی کے مغرب میں تقریباً 155 ناٹیکل میل دور طیارہ ریڈار سے غائب ہوگیا۔

واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کیے جانے کا امکان ہے اور حکام کی جانب سے واقعے سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ طیارہ پاکستان کے 2 ائیرویز کا تھا، کارگو فلائٹ نمبر کے ٹی اے 1732 نے شارجہ سے اڑان بھری تھی اور کریش کرجانے والا طیارہ بوئنگ 734 تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button