اہم خبریںپنجابتازہ ترین

داتا دربار کے کیش باکس سے کروڑوں روپے کی چوری ، 2 مینجر برطرف

لاہور (اے ون نیوز) شہر کے معروف داتا دربار کے کیش باکس سے کروڑوں روپے کی چوری کا انکشاف ہوا ہے ، وزارت اوقاف نے معاملہ سامنے آنے کے بعد 2 منیجرز کی چھٹی کروا دی ۔

وزارت اوقاف کی جانب سے سوا کروڑ روپے کی ریکوری کا حکم دے دیا گیا ہے، صوبے میں مزارات پر نصب کیش باکسز سے چوری روکنے کے لیے ڈیجیٹائزیشن سسٹم متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنجاب کے وزیر اوقاف و مذہبی امور چودھری شافع حسین نے کہا کہ مزارات پر نصب کیش باکسز کی آمدن مقدس امانت ہوتی ہے، بدقسمتی سے ان کیش باکسز سے چوری ہوتی رہی ہے، محکمہ اوقاف کو ہر قسم کی کرپشن سے پاک کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button