اہم خبریںبلوچستانپاکستانتازہ ترین

بلوچستان، دہشتگردوں کی فائرنگ سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 5 مزدور جاں بحق

کوئٹہ(اے ون نیوز)مقتولین مقامی دکانوں میں مزدوری کرتے تھے، لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئی ہیں، پولیس

بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے ماشکیل میں اتوار کو نامعلوم مسلح افراد نے دکانوں پر فائرنگ کر کے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 5 مزدوروں کو قتل کر دیا۔

ڈپٹی کمشنر واشک مجید سرپرہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے تھا جو وہ مقامی دکانوں میں کام کر رہے تھے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ مسلح افراد نے دکانوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پانچوں مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ فائرنگ کے فوراً بعد حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔

واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز فوری طور پر علاقے میں پہنچ گئیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا جبکہ ملزمان کی تلاش شروع کر دی اور مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر مجید سرپرہ نے بتایا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، ذمہ دار افراد کی نشان دہی اور گرفتاری کے لیے تیز رفتار کارروائی جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کیا گیا ہے، انتظامیہ نے علاقے کی سیکیورٹی بڑھا دی ہے اور مزید تفتیش کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button