
لاہور (اے ون نیوز)باٹا پورمیں سوزو واٹر پارک میں نہاتے ہوئے بچی ڈوب گئی۔
9 سالہ رامین فاطمہ گھرکی ہسپتال میں دم توڑ گئی، بچی کے سوئمنگ پول میں نہانے کی موبائل ویڈیو بھی سامنے آ گئی،موبائل ویڈیو میں متوفیہ سوئمنگ پول میں نہاتی دکھائی دیتی ہے۔
پولیس کے مطابق گھوڑے شاہ کی رہائشی بچی اہل خانہ کے ہمراہ سوزو واٹر پارک گئی تھی، سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے بچی ڈوب گئی، تلاش کرنے پر پانی کے ہال سے ملی.
متاثرہ بچی کو طبی امداد کیلئے گھرکی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکی، پولیس کاکہنا ہے کہ شواہد اور اہل خانہ کے بیانات کی روشنی میں مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔




