
لندن(اے ون نیوز)امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تقریباً 9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کے کی قیمت 9.1 فیصد اضافے کے بعد 82.90 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔
ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت بھی 9.1 فیصد بڑھ کر 77.87 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔
یہ اضافہ اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی بندرگاہوں پر امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ کرنے کا اعلان کیا، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان حملوں کا تبادلہ بھی جاری رہا۔
ماہرین کے مطابق قیمتوں میں یہ نمایاں اضافہ آبنائے ہرمز پر کنٹرول کے معاملے پر امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث ہوا، کیونکہ یہ آبی گزرگاہ دنیا بھر میں خام تیل کی ترسیل کے لیے نہایت اہم سمجھی جاتی ہے۔




