
اسلام آباد(اے ون نیوز) حکومت نے واضح کیا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی اگر درست نائیکوپ رکھتے ہیں تو وہ غیر ملکی پاسپورٹ پر بغیر ویزا پاکستان آ سکتے ہیں، تاہم میعاد ختم شدہ، منسوخ یا غیر مؤثر نائیکوپ رکھنے والوں کو پاکستانی ویزا لینا ہوگا۔
ترجمان کے مطابق یہ تاثر غلط ہے کہ برطانوی پاسپورٹ رکھنے والے تمام پاکستانی نژاد افراد پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ نئی ہدایات کا اطلاق ان تمام مسافروں پر ہوگا جن کے پاس کارآمد نائیکوپ موجود نہیں۔
حکومت نے ایئرلائنز کو ہدایت دی ہے کہ ایسے مسافروں کو بورڈنگ کی اجازت نہ دی جائے جن کے پاس نہ پاکستانی پاسپورٹ ہو، نہ کارآمد نائیکوپ اور نہ ہی پاکستانی ویزا۔




