اہم خبریںتازہ ترینخیبر پختونخواہ

پشاور،گھر میں خوفناک آتشزدگی سے سارا خاندان زندہ جل گیا

پشاور(سٹی رپورٹر) پشاور کے علاقے تہکال پایان میں گھر میں آگ لگنے سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران ایک کمرے سے 6 افراد کی لاشیں ملیں، مرنے والوں میں میاں، بیوی اور ان کے 4 بچے شامل ہیں۔مبینہ طور پر اموات آگ کی تپش اور دھوئیں کی وجہ سے ہوئیں، ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔

ریسکیو کے مطابق آگ مکان کے جس حصے میں لگی وہاں فرنیچر اور دیگر سامان رکھا ہوا تھا۔ریسکیو 1122 کے مطابق پشاور کے علاقے تہکال پایان میں ایک رہائشی گھر میں آگ بھڑک اٹھی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ مکان کے اُس حصے میں لگی جہاں فرنیچر، فوم اور دیگر سامان رکھا ہوا تھا، جو ابتدائی طور پر فرنیچر گودام معلوم ہوتا ہے۔امدادی ٹیموں نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا، تاہم سرچ آپریشن کے دوران ایک کمرے سے 6 افراد کی لاشیں برآمد کیں۔

ریسکیو کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں میاں، بیوی اور ان کے بچے شامل ہیں۔حکام نے بتایا کہ ابتدائی طور پر معلوم ہوتا ہے کہ اموات آگ کی تپش اور دھویں کے باعث ہوئیں،آتشزدگی کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ابتدائی معلومات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں سراج عمر 55 سال، اہلیہ عمر 40 سال، حنایا عمر 9 سال، حریرہ عمر 11 سال، منہال عمر 3 سال اور حسنین عمر 4 سال شامل ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button