
کراچی(اے ون نیوز)پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا، 24 قیراط فی تولہ سونا 4700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے پر پہنچ گیا۔
صراف ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت 4029 روپے بڑھکر 3 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 47 ڈالر مہنگا ہوکر 4068 ڈالر کا ہوگیا۔
صراف ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت 219 روپے بڑھکر 6396 روپے پر پہنچ گئی۔




