اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی احتجاج، دونوں بازوؤں سے محروم شخص ڈنڈے و پتھر مارنے کے الزام میں گرفتار

اسلام آباد(اے ون نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں 5 اگست بانی پی ٹی آئی سے اظہار یک جہتی کے لیے احتجاج کے حوالے سے گرفتار افراد کی سماعت ہوئی جہاں پولیس نے ڈنڈے اور پتھر کے مارنے کے جرم میں دونوں بازوں سے محروم شخص کو گرفتار کرکے پیش کیا۔

ڈیوٹی مجسٹریٹ رضوان الدین کی عدالت میں پولیس نے ملزم کو پیش کیا تاہم عدالت نے ملزم کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا، ملزم الطاف اللہ کی جانب سے سردار مصروف ایڈووکیٹ نے دلائل دیے اور کہا کہ اس ملزم کے دونوں بازو ہی نہیں ہیں تو یہ کیسے پتھراؤ کر سکتا ہے۔

اس موقع پر کمرہ عدالت میں ملزم کے دونوں بازو کا جائزہ لیا گیا اور دونوں بازو نہ ہونے پر عدالت نے ملزم کو مقدمہ سمیت ڈسچارج کردیا ۔

خیال رہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ کرپا میں مقدمہ درج ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button