اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کے بیرون ملک جانے کا فیصلہ بھی ہوسکتا ہے، طارق فضل چودھری

اسلام آباد ( اے ون نیوز ) وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت بانی پی ٹی آئی کے علاج کے لیے عدالتی حکم کی پابند ہے۔

علاج سرکاری ہسپتال میں نہ ہو تو شفاء انٹرنیشنل ہسپتال بھیجیں گے۔ بانی پی ٹی آئی کے بیرون ملک جانے کا فیصلہ بھی ہوسکتا ہے۔

سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پہلے بھی ایوان میں کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل کریں گے۔

سپریم کورٹ سے رجوع صرف اس لیے کیا تھا کہ وضاحت مل جائے کہ یہ فیصلہ صرف ایک قیدی کے لیے ہے یا ملک کے تمام دیگر قیدیوں کیلئے بھی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے پر نظرِ ثانی کی درخواست دائر کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button