اہم خبریںبرطانیہتازہ ترین

پاکستان پریس کلب یوکے انٹرنیشنل کے صدر شوکت ڈار انتقال کر گئے

لندن(اے ون نیوز)لندن میں مقیم سینئر پاکستانی صحافی اور پاکستان پریس کلب یوکے انٹرنیشنل کے صدر شوکت ڈار دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے۔

ان کے انتقال کی خبر سے صحافتی برادری میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ شوکت ڈار ایک منجھے ہوئے صحافی اور ساتھیوں کے لیے محبت و خلوص رکھنے والی شخصیت تھے۔

اے ون ٹی وی کے چیئرمین مبین رشید نے سینئر پاکستانی صحافی اور پاکستان پریس کلب یوکے انٹرنیشنل کے صدر شوکت ڈار کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button