اہم خبریںتازہ تریندنیا

ٹرمپ انتظامیہ نے ایرانی صدر اور وزیر خارجہ سمیت دیگر ایرانی حکام کا امریکہ کا ویزا جاری کر دیا

واشنگٹن(اے ون نیوز) ٹرمپ انتطامیہ نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت دیگر ایرانی حکام کا امریکا کا ویزا جاری کردیا۔

امریکی ٹی وی نے یہ بات امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے حوالے سے بتائی ہے۔

صدر پزشکیان اور وزیرخارجہ عباس عراقچی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک جانا چاہتے ہیں۔

امریکی ٹی وی کے مطابق ایران کے اہم وفد اور ضروری اسٹاف کا ویزا منظور کیاگیاہے تاہم وفد میں شامل حکام کی تعداد پچھلے سال کے مقابلے میں کم ہے۔

81 ویں جنرل اسمبلی کا اجلاس جمعہ سے نیویارک میں شروع ہورہا ہے اور یہ 28 ستمبر تک جاری رہے گا۔

محکمہ خارجہ کے اہلکار نے بیان میں کہا کہ میزبان ملک کے طور پر اپنی زمہ داریاں نبھائی گئی ہیں، ایرانی حکام اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلی سطح کے ہفتے میں شرکت کر سکیں گے تاہم یہ دورہ سفری پابندیوں کے تحت ہوگا۔اور ان پر بعض پابندیاں عائد ہوں گی۔

دوسری جانب امریکا نے فلسطینی صدر محمود عباس کو جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button