
کوالالمپور(اے ون نیوز)ملائیشیا کے سابق وزیرِ اعظم مہاتیر محمد کی اہلیہ حسما محمد علی 100 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
ملائیشین میڈیا کے مطابق حسما محمد علی کا انتقال نیشنل ہارٹ انسٹی ٹیوٹ میں ہوا، جس کی تصدیق ان کے بیٹے نے کی ہے۔
حسما محمد علی ایک ڈاکٹر تھیں، انہوں نے 12 جولائی کو اپنی 100 ویں سالگرہ منائی تھی۔
دوسری جانب ملائیشیا کے وزیرِ اعظم انور ابراہیم نے حسما محمد علی کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیرِ اعظم انور ابراہیم کا کہنا ہے کہ حسما محمد علی کی آخری رسومات آج سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ مہاتیر محمد 23 سال سے زائد عرصے تک ملائیشیا کے وزیرِ اعظم رہے ہیں۔




