
اسلام آباد(اے ون نیوز)پاکستان کی فضاؤں میں 155 سال بعد مہمان نایاب پرندے کی آمد ہوئی ہے۔
ممکنہ طور مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدہ صورتحال کے باعث وائٹ سی ایگل راستہ بھٹکا اور سندھ آ پہنچا۔ سکھر میں یہ نایاب شکاری پرندہ شکاریوں کے ہتھے چڑھ گیا۔ تاہم سفید دم عقاب، کی کم عمر مادہ کو سکھر سے ریسکیو کر لیا گیا۔
یہ طاقتور شکاری پرندہ عموماً اسکینڈینیویا سے سائبیریا تک سرد خطوں میں پایا جاتا ہے۔
پاکستان میں اس کی آمد انتہائی نایاب ہے، پوری بیسویں صدی میں پاکستان میں اس کے صرف 12 سے 15 یا اس سے بھی کم مستند ریکارڈ سامنے آئے ہیں۔




