تازہ ترین

خیبرپختونخوا کا سسٹم ری سیٹ کر دیا گیا، صوبے کے عوام کو یوم نجات مبارک ہو، اختیار ولی

اسلام آباد (اے ون نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی اختیار ولی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کا سسٹم ری سیٹ کر دیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی اختیار ولی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کا سسٹم ری سیٹ کر دیا گیا ہے، صوبے کے عوام کو یوم نجات مبارک ہو۔

اختیار ولی نے کہا کہ کے پی میں لا قانونیت، کرپشن، منشیات کے سوداگروں کا راج ہے۔ پولیس کو ربڑ اسٹیمپ بنا دیا گیا۔ وفاقی کابینہ کا یہ ایکشن بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ امن خیبر پختونخوا کے عوام کا بھی حق ہے۔ صوبے کے معاملات کو بہت پہلے حل کر لینا چاہیے تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button