
اسلام آباد(اے ون نیوز)جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے کمیشن کے رکن اور معروف قانون دان احسن بھون کی ڈگری اصلی قرار دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر نے جوڈیشل کمیشن کے سربراہ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو احسن بھون کی ڈگریوں کے حوالے سے درخواست بھیجی تھی، جس میں انہوں نے احسن بھون کی ڈگری پر اعتراض اٹھایا تھا۔
چیف جسٹس نے درخواست پر کمیشن کے رکن احسن بھون کی ڈگریوں کی تصدیق کرائی تاہم جوڈیشل کمیشن نے احسن بھون کی ڈگری اصلی ہونے کی تصدیق کردی۔




