اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاک فوج کا سرحد پار سے بِلا اشتعال فائرنگ پر جواب، متعدد افغان طالبان اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاعات

اسلام آباد(اے ون نیوز)پاک فوج نے افغان سرحد پر واقع خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقوں میں افغان طالبان کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے، جب کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کے متعدد اہلکار ہلاک، ایک بیس کیمپ تباہ جب کہ کئی پوسٹوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سرحد پار سے فائرنگ کے واقعات تائدہ سیکٹر، اپر کرم اور غوزگڑھی میں پیش آئے، جس کا پاک فوج نے مؤثر جواب دیا۔

ذرائع کے مطابق اپر کرم میں توپ خانے سے طالبان کی سرحدی پوسٹوں اور شپولا بیس کیمپ کو نشانہ بنایا گیا۔ غوزگڑھی میں بھی جوابی کارروائی کے دوران متعدد افغان طالبان اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی اس بلااشتعال فائرنگ کا مقصد دہشت گردوں کو غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل کروانا تھا، تاہم پاک فوج کے بھرپور جواب کے باعث یہ کوشش کامیاب نہ ہوسکی۔

پاک فوج نے اپر کرم میں بھی توپ خانے کا استعمال کرتے ہوئے افغان طالبان کی ٹاپسر پوسٹ کو نشانہ بنایا جب کہ ذرائع کے مطابق افغان طالبان کا شپولا بیس کیمپ بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی اس بھرپور جوابی کارروائی کے دوران افغان طالبان اہلکار سرحدی پوسٹ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی سرحدوں کے دفاع اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے پاک فوج کے جوان ہر لمحہ چوکس اور پُرعزم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button