
کولکتہ(اے ون نیوز)بھارت کی مشرقی ریاست مغربی بنگال کے شہر کولکتہ میں ہندو مذہبی تہوار کے دوران بھگدڑ مچنے سے 17 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال کے وزیراعلیٰ نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 7 سالہ بچی بھی شامل ہے جبکہ اب تک 6 لاشوں کی شناخت کی جاچکی ہے۔
حکام کے مطابق رات کے وقت اچانک بارش شروع ہونے کے دوران مذہبی تقریب کے پنڈال کے باہر موجود ہجوم میں افراتفری پھیل گئی، بارش کے دوران پنڈال میں داخلے کے منتظر افراد کا ہجوم اچانک آگے بڑھا جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی کمبھ میلے کے دوران بھگدڑ سے 30 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ بنگلورو میں مقامی کرکٹ ٹیم کی انڈین پریمیئر لیگ میں پہلی کامیابی کے جشن کے دوران بھی 11 افراد کچلے جانے سے ہلاک ہوگئے تھے۔




