اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

شکریہ وزیر اعظم شہباز شریف۔۔ دانش سکول تک پہنچنے کی طلباء کی داستانوں نے ہر آنکھ اشکبار کر دی

اسلام آباد(اے ون نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دانش سکول کا افتتاح کردیا۔

افتتاحی تقریب میں وزیراعظم کو دانش سکول اسلام آباد کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ یہ سکول 30ایکڑ رقبے پر تعمیر کیا گیا ہے جہاں کلاسز ششم ،ہفتم اور ہشتم سے شروع کی گئی ہیں۔ ہرکلاس میں 120بچے اور بچیاں تعلیم حاصل کررہےہیں۔ مختلف علاقوں سے360 ہونہار بچے، بچیوں کوسو فیصد میرٹ کی بنیاد پر داخل کیاگیا ہے۔

افتتاحی تقریب میں طلباء نے اپنے تاثرات بیان کیے ۔ جن میں سے چند درج ذیل ہیں ۔

ایمن علی صرف کشمیر کی نہیں، بلکہ پاکستان کی بیٹی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے دانش سکول منصوبے کی بدولت آزاد کشمیر کی ایمن علی جیسی بے شمار باصلاحیت بچیوں کو معیاری تعلیم اور اپنے خواب پورے کرنے کا موقع مل رہا ہے۔یہ وہ بیٹیاں ہیں جن کے پاس محدود وسائل مگر خواب اور حوصلے بلند ہیں۔

ایک درزی کے گھرانے سے تعلق رکھنے والی علینہ کا دانش سکول حاصل پور سے لے کر ڈاکٹر بننے تک کا یہ سفر ’’تعلیم سے تعمیر تک‘‘ کی عملی تصویر ہے۔ والد کا سایہ اٹھ جانے کے بعد جہاں یہ ادارہ مسیحا بنا، وہیں وزیراعظم محمد شہباز شریف کے تعلیمی وژن نے ہر قدم پر سرپرستی اور شفقت کا ہاتھ رکھا۔ اگر خوابوں کو دانش سکول جیسے اچھے اداروں کا سہارا مل جائے، تو محدود وسائل بھی کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے۔

ڈاکٹر علینہ کا سفر دانش سکول سے شروع ہوا اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں اس خواب کی تعبیر ہوئی۔والد کا سایہ سر سے اٹھا تو دانش سکول سہارا بن گیا، شہباز شریف کے تعلیمی وژن نے دستِ شفقت رکھا۔ڈاکٹر علینہ دانش سکول کی پہلی ڈاکٹر ہیں، اور صرف ایک کہانی نہیں بلکہ خواب سے تعبیر اور تعلیم سے تعمیر تک کی ایک روشن مثال ہیں۔

خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے زاہد کی دانش سکول تک پہنچنے کی داستان نے ہر آنکھ اشکبار کر دی۔کبھی کباڑ اور کچرا اٹھا کر زندگی گزارنے والا بچہ آج دانش سکول میں معیاری تعلیم حاصل کر رہا ہے اور اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدل رہا ہے۔یہی ہے تعلیم سے تعمیر تک کا سفر!شکریہ شہباز شریف، جنہوں نے محروم بچوں کے ہاتھوں میں کچرے کے تھیلوں کی جگہ کتابیں تھما دیں۔

نعیم اصغر پاکستان کا وہ روشن مستقبل ہیں جن کے خوابوں کو وزیراعظم محمد شہباز شریف کے دانش سکول نے تعبیر بخشی ہے.

نعیم اصغر کے والد نے 2002 میں ملکِ پاکستان کی حفاظت کرتے ہوئے کارگل کے محاذ پر جامِ شہادت نوش کیا۔ آج نعیم اصغر ایم بی بی ایس (MBBS) کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور ڈاکٹر بن رہے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ریاست اپنے شہداء کے خاندانوں اور ان کے بچوں کے مستقبل کی محافظ ہے۔

خیبرپختونخوا کی بیٹی انساء اکبر کے عزم اور حوصلے نے ثابت کر دیا کہ جسمانی معذوری ارادوں کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔دانش سکول کی صورت میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کا تعلیمی وژن محرومیوں کو عزم میں بدلنے کی ایک روشن مثال ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button