اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے یکم رمضان سے صحت کارڈ بحال کر دیا

پشاور(اے ون نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے یکم رمضان سے صحت کارڈ کے تحت 100 فیصد آبادی کے لئے مفت علاج بحال کردیا،یہ اہم فیصلہ وزیر اعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا ۔

صوبائی حکومت کے اعلی حکام اور اسٹیٹ لائف انشورنس کے حکام کی اجلاس میں شرکت،وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر صحت کارڈ کے تحت مفت علاج بحال کرنے کےلئے اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کو فوری طور پر پانچ ارب روپے جاری،اجلاس میں صحت کارڈ کی مد میں اسٹیٹ لائف کے بقایا جات کی ادائیگی کےلئے ماہانہ پانچ ارب روپے جاری کرنے کا اصولی فیصلہ۔

علی امین گنڈاپور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاامن و امان کے بعد عوام کی فلاح و بہبود صوبائی حکومت کی اہم ترجیح ہے، صحت کارڈ عوامی فلاح و بہبود کا اہم منصوبہ ہے، اس کو ہر حال میں جاری رکھا جائے گا، اسٹیٹ لائف کے بقایا جات کی ادائیگی کےلئے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز فراہم کئے جائیں گے، اس اسکیم میں شفافیت کو یقینی بنانے کےلئے ضروری اصلاحات کی جائیں گی تاکہ اس کا ذیادہ سے زیادہ فائدہ عوام کو پہنچ سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button