اہم خبریںتازہ ترینکینیڈا

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے جی 20 کانفرنس کے دوران خالصتان تحریک کا ذکر بھی چھیڑ دیا

نئی دہلی (اے ون نیوز)کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے جی 20 اجلاس کےدوران خالصتان تحریک کا مدعا اٹھا دیا ہے ۔

جی 20 سربراہی اجلاس کے اختتام پر کینیڈین وزیراعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے خالصتان تحریک اور غیر ملکی مداخلت جیسے ایشوز پر کئی برس میں کافی بات ہوئی ہے، کینیڈا ہمیشہ آزادی اظہار رائے اور پُرامن احتجاج کی آزادی کا دفاع کرے گا، کینیڈا کےلیے آزادی اظہار رائے، ضمیر کی آزادی اور پُرامن احتجاج کا حق بہت اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ کینیڈا ہمیشہ تشدد اور نفرت کے خاتمے کے مؤقف کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے، کچھ لوگوں کے اقدامات پوری کمیونٹی یا کینیڈا کی نمائندگی نہیں کرتے۔جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ قانون کی حکمرانی کے احترام کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button