پاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

پشاور پولیس لائن دھماکہ ،سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی

پشاور (کرائم رپورٹر)پشاور پولیس لائن دھماکہ کے سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی جس میں خو د کش حملہ آور پولیس وردری میں ملوس ہو کر مو ٹر سائیکل پر پولیس لا ئن میں داخل ہو تا ہے اور مو ٹر سا ئیکل پا ر کر کے پیدل مسجد کی طر ف جا تا ہے، ایک بجکر 17منٹ پر مسجد کے اندر دھما کہ ہوا تھا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق ملک سعد شہید پولیس لا ئن کے مسجد میں ہو نے والے خو د کش حملہ کی سی سی ٹی وی کیمرو ں کی فوٹیج منظر عام پر ا ٓگئی جس میں صا ف دیکھا ئی دے رہا ہے کہ مبینہ خو د کش حملہ آور 12 بج کر 33 منٹ پر خیبر روڈ پولیس لائن چیک پوسٹ سے پولیس لائن میں داخل ہو تا ہے اور پولیس لا ئن کے مین گیٹ سے توڑا آگے جا تا ہے جہاں پر اسکی مو ٹر سا ئیکل خرا ب ہو جا تا ہے۔

وہاں سے حملہ آور 12 بج کر 38 منٹ پر موٹر سایکل کو پیدل لے کر پولیس لائن پارکنگ پہنچاتا ہے اور موٹر سایکل پارک کر کے حملہ آور بغیر تلاشی کے پولیس لائن میں داخل ہو گیا۔اور آخری سی سی ٹی وی کیمرے میں حملہ آور 12 بج کر 42 منٹ پر پولیس لائن کی مسجد کی طرف جاتے ہوئے نظر آ تا ہے جسکے بعد پولیس لائن مسجد میں حملہ آور نے 1بج کر 17 منٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button