اسلام آباد(اے ون نیوز)آئی ایم ایف نے پاکستان کی حکومت کوپٹرول پر سیلز ٹیکس لگانے کا مطالبہ کر دیا۔
آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پٹرول پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگایا جائے، پٹرول سمیت تمام اشیاءپر سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم کی جائے، وفاقی حکومت پٹرول پر 60 روپے لیوی کے ساتھ سیلز ٹیکس بھی لگائے۔
آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم کر کے ٹیکس آمدنی بڑھائی جائے،دوسری طرف حکومت نے بجلی صارفین پر 967 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔