اہم خبریںبرطانیہتازہ ترین

عمران خان کے بیٹوں کی کرکٹ میں انٹری،جمائمہ نے کیا کہا؟جانیں

لندن(اے ون نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق وزیراعظم عمران خان کے دونوں صاحبزادوں نے کرکٹ میں انٹری ڈال دیں، جمائمہ نے تصاویر شیئر کردیں۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پہلی اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیا پر اپنے دونوں بیٹوں سلیمان خان اور قاسم خان کی تصاویر شیئر کیں۔ جمائمہ کی ان پوسٹ میں دونوں صاحبزادوں کو کرکٹ کِٹ پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔

جمائمہ کی طرف سے لگائی گئی پہلی انسٹاگرام سٹوری میں سلیمان خان کو بلا اٹھائے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس سٹوری کے کیپشن پر جمائمہ نے اپنے بڑے بیٹے کو ‘مین آف دی میچ’ قرار دیا ہے۔

دوسری پوسٹ پر جمائمہ چھوٹے بیٹے قاسم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ‘اور یہ ہیں بہترین فاسٹ بولر۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button