اہم خبریںتازہ ترینکھیل

آئی پی ایل میں اسمارٹ سن گلاسز پر پابندی عائد، وجہ کیا بنی؟

نئی دلی(اے ون نیوز)ھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل میں اسمارٹ سن گلاسز پر پابندی لگادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی اینٹی کرپشن یونٹ نے تمام فرنچائزز کو اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں، جن میں میچ آفیشلز اور کھلاڑیوں کو میچ میں سن گلاسز استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اسمارٹ سن گلاسز کے استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ اسمارٹ سن گلاسز میں جدید کمیونیکیشن، لائیو اسٹریمنگ، میسجنگ اور ویڈیو کالز کے فیچر ہوتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کے سیکریٹری کی جانب سے تمام 10 فرنچائزز کو 7 صفحات پر مشتمل ہدایت نامہ جاری کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button