اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

الیکشن کمیشن نے ایک قومی اور 2 صوبائی نشستوں کے نتائج روک دیے، دوبارہ پولنگ کا حکم

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 88 خوشاب، سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 18 گھوٹکی اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ  پی کے 90 کوہاٹ کے متعدد پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ میٹریل چھیننے یا دہشت گردی کے واقعات کے باعث 15 فروری کو دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا جبکہ متعلقہ حلقوں لے نتائج روک لیے گئے۔

ترجمان کے مطابق پولنگ میٹریل کے چھیننے جانے یا ضائع کیے جانے کے باعث متعلقہ پولنگ اسٹیشنوں میں 15 فروری کو دوبارہ پولنگ کا حکم دیا گیا ہے۔ 

ن حلقوں کے نتائج کا اعلان 15 فروری کو پولنگ کی تکمیل کے بعد ہو گا۔

این اے 88 خوشاب میں 26 پولنگ اسٹیشنوں کے پولنگ میٹریل کو ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں ہجوم کے ہاتھوں جلایا گیا، ان 26 پولنگ سٹیشنوں میں 15 فروری کو دوبارہ پولنگ کا حکم دیا گیا ہے۔

پی ایس 18 گھوٹکی میں نا معلوم افراد کے ہاتھوں دو پولنگ اسٹیشنز کا پولنگ میٹریل چھینا گیا، ان دونوں پولنگ اسٹیشنوں میں 15 فروری کو دوبارہ پولنگ ہوگی۔

پی کے 90 کوہاٹ میں دہشت گردوں کے ہاتھوں 15 پولنگ سٹیشنوں کا پولنگ میٹریل تباہ کیا گیا، ان 25 پولنگ اسٹیشنز میں بھی 15 فروری کو دوبارہ پولنگ کا حکم دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق این اے242 کراچی کے ایک پولنگ سٹیشن پر توڑ پھوڑ کے واقعے کی شکایت پر ریجنل الیکشن کمشنر کو تحقیقات کر کے تین دن کے اندر کمیشن کو رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button