کراچی(اے ون نیوز) پی ایس ایل 8 کے آٹھویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 67 رنز سے شکست دےدی۔
کراچی کے نیشنل بنک کرکٹ ارینا میں ہونیوالے پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے آٹھویں میچ میں لاہور قلندرز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے تھے۔
ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 17.3 اوورز میں 118 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، مرزا طاہر بیگ 45 رنز بنا کر نمایاں رہے، کامران غلام23، فخر زمان 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
حسنین طلعت 2، سکندر رضا18، ڈیوڈ ویزے 9،شائی ہوپ اور لیام ڈاسن ایک ایک رنز بنا سکے جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور زمان خان بغیر کوئی سکور بنائے پویلین لوٹ گئے۔
کراچی کنگز کی جانب سے عاکف جاوید نے 4 وکٹیں حاصل کیں، عامر یامین اور بین کٹنگ نے2،2 جبکہ محمد عامر، عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
کراچی کنگز کی جانب سے جیمز ونس 46 رنز بنا کر نمایاں رہے، میتھیو ویڈ 36 ، حیدر علی 19 ، شعیب ملک 10 جبکہ بین کٹنگ 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، عماد وسیم 35 رنز اور عرفان خان نیازی 1 سکور بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف، لیام ڈاسن ،زمان خان اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
کراچی کنگز میں دو تبدیلیاں کی گئی تھیں، شرجیل خان اور اینڈریو ٹائی کی جگہ عاکف جاوید اور بین کٹنگ کو ٹیم میں شامل کیا گیا، انجرڈ میر حمزہ کے متبادل عاکف جاوید کراچی کنگز کے لیے ڈیبیو کر رہے تھے ۔