اہم خبریںتازہ تریندنیا

نگران وفاقی وزیر آئی ٹی اور ٹیلی کمیونِیکیشن ڈاکٹر عمر سیف کی پاکستانی پروفیشنلز کے ساتھ بیٹھک

زیورخ(رپورٹ۔عمران مزمل)سوئٹزر لینڈ کے شہر زیورخ دربار ریسٹورنٹ میں نگران وفاقی وزیر آئی ٹی اور ٹیلی کمیونِیکیشن ڈاکٹر عمر سیف کی پاکستانی پروفیشنلز سوئٹزر لینڈ کے ساتھ کامیاب میٹنگ،ڈاکٹر عمر سیف نے پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت سے شرکاءکو آگاہ کیا۔

ڈاکٹر عمر سیف کو پاکستانی پروفیشنلز کی جانب سے سخت سوالات کا سامنا،زیورخ دربار ریسٹورانٹ میں سوئس پاکستانی نڑاد آئی ٹی ایکسپرٹ عمران مزمل اور سفیر پاکستان سوئٹزر لینڈ عامر شوکت کی کوشس سے نگران وفاقی وزیر ڈاکٹر عمر سیف سے کامیاب ملاقات کا اہتمام کیا گیا۔

ملاقات میں پاکستان آئی ٹی ایکسپرٹس اور سٹارٹ اپ کی بھرپور شرکت۔ انگلینڈ سے اے وون ٹی وی کے سی او مبین رشید کی خصوصی شرکت۔ آپ کی ڈاکٹر عمر سیف سے انگلینڈ اور پاکستان کے مابین ہونے والی پیش رفت کے بارے میں تبادلہ خیال ،ورلڈ اکنامک فورم میں آے ہوے پاکستانی ڈیلیگیشن کی بھی شرکت،پاشا گروپ کے ڈائریکٹر زوہیب خان کی بھی شرکت ۔

ڈاکٹر عمر سیف نے پاکستانی پروفیشنلز کے سحت سوالات کا خندہ پیشانی سے جواب دیے،ڈاکٹر عمر سیف نے پاکستانی پروفیشنلز کے ساتھ میٹنگ کو خوش آئند قرار دیا اور یقین دلایا وہ ان تمام آئیڈیاز کے اوپر کام کریں گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button