اہم خبریںپاکستانتازہ ترینکھیل

پی ایس ایل8کا طوفان۔۔۔۔تیز رفتار سینچری کا ہیرو عثمان خان

راولپنڈی(اے ون نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں رائیلی روسو کا تیز ترین سنچری کا ریکارڈ 24 گھنٹوں میں ٹوٹ گیا۔ ملتان سلطانز کے عثمان خان نے پی ایس ایل 8 کے 28ویں میچ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بنادیا۔

عثمان خان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولرز کو تر نوالہ بناتے ہوئے 36 گیندوں پر سنچری داغ دی۔ واضح رہے کہ تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ ملتان سلطانز کے رائیلی روسو کے پاس تھا، انہوں نے ایک روز قبل پشاور زلمی کے خلاف 41 گیندوں پر سنچری بنا کر ٹیم کی تاریخی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ عثمان خان نے اس اننگز میں 43 گیندوں پر 120 رنز کی اننگز کھیلی جو پی ایس ایل میں کسی بھی پاکستانی کی جانب سے سب سے بڑی اننگز بھی تھی۔ اپنی اس اننگز کے لیے عثمان خان نے 12 چوکے اور 9 چھکے لگائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button