تازہ تریندنیا

احمد آباد:بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی والدہ چل بسیں

احمد آباد: بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین مودی چل بسیں۔ ان کی عمر99 سال تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی 99 سالہ والدہ گجرات کے شہراحمد آباد کے ایک اسپتال میں زیرعلاج تھیں۔

بھارتی وزیراعظم ٹوئٹر پر اپنی والدہ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماں کی ایک بات ہمیشہ یاد  رہے گی کہ ذہانت سے کام لو اور  زندگی پاکیزگی کے ساتھ گزارو۔

نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین مودی ان کے چھوٹے بھائی پنکج مودی کے ساتھ گاندھی نگر کے قریب رہائش پذیر تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button