پاکستانتازہ ترین

جنوبی وزیر ستان ، بازار میں خودکش دھماکہ ،2 افراد جاں بحق ،2 زخمی

ٹانک(اے ون نیوز)چگملائی بازار میں خود کش حملہ، دو افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان سب ڈویژن سرویکئی کے علاقہ چگملائی کمرشل مارکیٹ میں دوپہر کے وقت نامعلوم خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے زد میں آنے سے دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ دو افراد فرید شکاری اور عبدالسلام شکاری شدید زخمی ہوگئے۔

خود کش دھماکے کے نتیجے میں انسانی جسم کے آعضا دور دور بکھرگئے، زرائع کے مطابق خود کش بمبار کا ٹارگٹ شکاری گروپ کے سربراہ کمانڈر فرید شکاری تھے، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد مقامی ہسپتال میں دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈیرہ اسماعیل منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر انکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button