اہم خبریںپنجابتازہ ترین

گوجرانوالہ،جواریے کے ہاتھوں بیوی اور بیٹی کو قتل کروانے والا نشان عبرت بن گیا، لرزہ خیز انکشافات

گوجرانوالہ(اے ون نیوز)گوجرانوالہ کے علاقے گرجاکھ میں خاتون اور اس کی 3 سالہ بیٹی کے قتل کے الزام میں زیر حراست خاتون کا شوہر اور پڑوسی مبینہ طور پر اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو آلہ قتل کی برآمدگی کے لیے لے جا رہے تھے، ملزمان کےساتھیوں نے چھڑانے کی کوشش کی تو ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے، دونوں ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں تھے۔

پولیس تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا تھا کہ خاتون کو اس کے شوہر نے قتل کروایا، ملزم نے قتل سے پہلے خاتون کے ساتھ زيادتی بھی کی ، پھر بتایا کہ اس کے شوہر کے کہنے پر وہ اسے قتل کررہا ہے، خاتون نے اس کے بعد مزاحمت نہیں کی اور کہا مجھے مار دو ، زندہ نہیں رہنا چاہتی۔

پڑوسی ملزم نے بتایا تھا کہ ملزم شوہر نے دوسری شادی کے لیے بیوی کو قتل کروایا جب کہ قاتل نے جوئے میں ہاری رقم کا قرض اتارنے کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے میں قتل کیا، وارادت کے دوران شناخت چھپانے کے لیے مقتولہ کی تین سالہ بیٹی کو بھی قتل کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button