
لاہور(اے ون نیوز)عمیری ویڈیو کیس میں ضمانت پر رہائی پانےوالی خاتون (ت)کا کہناہے جو کچھ بھی کیا ہے عمیری نے کیا ہے، میں ایک گھریلو خاتون ہوں،مجھے کیا بے ہوشی کی حالت دیا گیا،ویڈیو کا مجھے نہیں پتہ کیسے بنائی، عمیری کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔
خاتون کےوکیل سینئر ایڈووکیٹ نورمحمد مرزا کاکہناتھا کہ خاتون نے جو بیان دیا ہے وہ سچ پر مبنی ہے،اسی گراؤنڈ پرعدالت نے ضمانت منظور کی ہے،ان کاکہناتھاکہ یہ ایک گھریلو خاتون اوربے گناہ ہے،اس سے پہلے اس کا کوئی سکینڈل نہیں ہے۔
ان کاکہناتھا کہ یہ خاتون مظلوم ہے،ضمانت کے آرڈر میں لکھا ہوا ہے اوراس میں خاتون کا کوئی میڈیکل نہیں ہے،ان کا مزید کہناتھا کہ قانون کے مطابق تو یہ خاتون متاثرہ ہے،اس کے ساتھ جو کیا گیا وہ نشہ دے کر کیا گیا۔
سینئر ایڈووکیٹ نورمحمد مرزا کاکہناتھا کہ خاتون کے شوہر میرے پاس آئے تھے، ان کاکہناتھاکہ یہ میری بیوی ہے اور 4بچے ہیں، شوہر کا کہناتھا کہ یہ میری بیوی گھریلو خاتون ہے،آج تک یہ باہر نہیں گئی ،ان کاکہناتھا کہ تھانہ روب میں وقوعہ ہوا نہیں ہے،خاتون کو اس کی رہائش سے نہیں کہیں اور سے گرفتار کیاگیاہے۔
ان کاکہناتھا کہ ابھی تو ضمانت ہوئی ہے، ٹرائل کےد وران ساری بات سامنے آجائے گی،اس کیس میں عمیری کی بددیانتی نظر آ رہی ہے، یہ صرف بلیک میلنگ تھی،ان کاکہناتھا کہ خاتون کو کیس میں متاثرہ ظاہر کیا اور 164کے تحت اس کا بیان قلمبند ہوا ہے، ساراکیس عمیری پر ہے، عمیری گنہگار ہے،اس کو لازمی سزا ہونی چاہئے۔
خاتون کاکہناتھا کہ جو کچھ بھی کیا عمیری نے کیا ہے،میں ایک گھریلو خاتون ہوں،ہمارے فیملی تعلقات تھے اور ایک دوسرے کے گھر آنا جانا تھا، کاروبار کی وجہ سے عمیری کو پیسوں کی ضرورت ہوتی تھی تو وہ مجھ سے پیسے لیتا تھا، اس ویڈیو کا مجھے نہیں پتہ اس نے کیسے بنائی،مجھے بے ہوشی کیلئے کیا دیا گیا۔
خاتون کاکہناتھا کہ عورت جیسی بھی ہو وہ یہ نہیں چاہتی کہ اس کا گھر خراب ہو،عمیری نے میرا گھر تو کیا پوری دنیا خراب کردی ہے،میں چاہتی ہوں کہ عمیری کو سخت سے سخت سزا ہو۔
عمیری کیسے بلیک میل کرتا تھا کے جواب میں خاتون کاکہناتھا کہ مجھے ویڈیو کا نہیں پتہ تھا،جب مجھے پتہ چلا تھا اس وقت وہ پیسے مانگتا تھا اورمیں نے اسے پیسے دیئے بھی تھے،بعض اوقات 50ہزار روپے اور بعض اوقات ایک لاکھ روپے بھی دیئے ہیں،اس کے علاوہ کچھ زیور بھی اس نے لیا تھا، خاتون کاکہناتھا کہ عمیری کہتا تھا کہ اگر پیسے نہ دیئے تو میں نے تمہاری ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دوں گا۔




