اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتجارت

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی، ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا

اسلام آباد (اے ون نیوز) پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

حکومت کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں43 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 390 روپے 79 پیسے فی لیٹر مقررکی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 47پیسے اضافہ کیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 424 روپے 92 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 18 ستمبر کے لیے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button