اہم خبریںتازہ ترینشوبز

سام اصغری بھی برٹنی اسپیئر کو سچا پیار نہ دے سکے

کیلی فورنیا (اے ون نیوز)نامور امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئر اور ان کے شوہر سام اصغری کے درمیان 14 ماہ بعد علیٰحدگی ہوگئی؟

29 سالہ اصغری نے 41 سالہ گلوکارہ کی ذہنی صحت کے حوالے سے ان کی بہت مدد کی اور دونوں کی ملاقات 2016 میں ایک میوزک ویڈیو کے سیٹ پر ہوئی تھی۔

View this post on Instagram

A post shared by Maria River Red (@britneyspears)


امریکی میڈیا کے مطابق سام اصغری نے برٹنی اسپیئر سے طلاق کا کیس داخل کرایا ہے جبکہ گلوکارہ اور ان کے شوہر کی طرف سے اس خبر پر کوئی باضابطہ بیان ابھی تک سامنے نہیں آیا۔ایرانی نژاد امریکی ماڈل اور فٹنس ٹرینر سام اصغری کی گلوکارہ سے ملاقات اس وقت ہوئی تھی جب وہ اپنے گانے ’سلمبر پارٹی‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔برٹنی اسپیئر کی اپنے والد کے خلاف حقوق ملکیت کے تاریخی مقدمے میں اصغری نے گلوکارہ کو بہت مدد فراہم کی تھی۔


یاد رہے کہ گلوکارہ اس سے قبل 2شادیاں کرچکی ہے جن سے ان کے 2 بچے ہیں لیکن وہ شادیاں کامیاب نہ ہو سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button