ماہر علم نجوم سامعہ خان نے مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کے حوالے سے اہم پیشگوئی کر دی ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام "جیو پاکستان ” میں گفتگو کرتے ہوئے سامعہ خان نے کہا کہ "10 جنوری کے بعد نواز شریف کا ستارہ مزید روشن ہونے جا رہا ہے مگر وہ چوتھی بار وزیر اعظم بنتے دکھائی نہیں دے رہے۔نواز شریف کو آنے والے دنوں میں مزید کیسز میں ریلیف ملنے والا ہے، ان کی ہر چیز کلیئر ہونے جا رہی ہے۔ نواز شریف کنگ میکر بن جائیں گے یا پھر اپنا ہاتھ کسی پر رکھ دیں گے، کچھ ایسا ہو سکتا ہے”۔
انہوں نے آنے والے انتخابات کے حوالے سے پیشگوئی کی کہ” اگر 5 جنوری تک کوئی اگر مگر نہیں آتی تو 8 فروری کو انتخابات ہوں گےآنے والے انتخابات میں کسی ایک پارٹی کو واضح اکثریت ملتی نظر نہیں آ رہی، نئی حکومت اتحادی ہو گی”۔
یاد رہے کہ سامعہ خان نے 2018ء کے الیکشن کے حوالے سے کہا تھا کہ حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرے گی۔